آزاد کشمیر میں غیرت کے نام پر نوبیاہتا جوڑا قتل
Banner

مظفرآباد(کشمیر ڈیسک)آزاد کشمیر میں غیرت کے نام پر نوبیاہتا جوڑے کا قتل کردیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔پولیس کے مطابق دھرے قتل کا واقعہ راولا کوٹ کے نواحی علاقے ہورنہ میرا میں پیش آیا،،جہاں مبینہ طور پر لڑکی کے چچا نیاز عرف بابولی نے غیرت کے نام پر نوبیاہتا جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول اویس ریاض اور مقتولہ علیزہ نے کچھ عرصہ پہلے پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے۔