کراچی، رینجرز و پولیس کا آپریشن، 92 مشتبہ افراد گرفتار
Banner

کراچی(ڈیلی خبر)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران 92 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ہزارہ کالونی سے جنرل کونسلر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔کراچی کے علاقے تیسر ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 44مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیفنس پولیس نے ہزارہ کالونی میں رات گئے سرچ آپریشن آپریشن کے دوران 44مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران یوسی 37قیوم آباد کا جنرل کونسلر عاقب تنولی بھی حراست میں لے لیا گیا۔عاقب تنولی کا کہنا ہے کہ کالا پل پرپولیس نے رکنے کا کہا کارڈ دیکھانے کے باوجود حراست لے لیا گیا ہے۔دوسری جانب پی آئی بی کے علاے غوثیہ کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سرچ آپریشن کیا۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن میں 4 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔