کراچی: منگھوپیر خیرآباد میں رینجرز کا آپریشن،4 دہشت گردہلاک

کراچی: (نیوز ڈیسک) منگھوپیر میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی۔ جس کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشتگرد مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان یوم آزادی کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔ دوسری جانب رینجرز نے رات گئے بھیم پورہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران تین ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔