فیصل آباد میں پولیس کی موٹرسائیکل سوار فیملی پر فائرنگ،خاتون گولی لگنے،بیٹا گر کر زخمی
Banner

فیصل آباد(ڈیلی خبر)فیصل آباد میں پولیس کی موٹر سائیکل سوار فیملی پر فائرنگ سے خاتون گولی لگنے اور بیٹا گر کر زخمی ہوگئے۔ شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکی بیوی پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوئی جبکہ پولیس کاکہناہے کہ مشکوک افراد کے شبہ میں فائرنگ کی گئی۔ایس ایس پی جڑانوالہ ڈاکٹر فرخ کے مطابق گزشتہ روز فائرنگ کاواقعہ جسوانہ کے علاقے میں پیش آیا۔ جب موبائل وین میں سوار پولیس اہلکاروں نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ان کے نہ رکنے پر فائرنگ کردی جس سے خاتون زخمی ہوگئی۔دوسری جانب متاثرہ خاتون کے شوہر امیر علی نے الزام عائد کیاہے کہ وہ موٹرسائیکل پر بیوی اور بیٹا کیساتھ جارہاتھاکہ پولیس نے فائرنگ کردی۔ جس سے بیوی زخمی اوربیٹا موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوا۔زخمیوں کو سول اسپتال فیصل آباد منتقل کردیاگیا ہے۔ ایس ایس پی کاکہناہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔پولیس اہلکار ملوث ہوئے تو کارروائی کی جائے گی۔