لاہور پولیس کا سرچ آپریشن،درجنوں مشتبہ افراد گرفتار
Banner

لاہور(ڈیلی خبر)لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات واہگہ ٹاون،مناواں،نواں کوٹ،نولکھا،لاری اڈہ اور کرسچن کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران گھرگھرتلاشی لی گئی،اس دوران مکینوں کے شناختی کوائف چیک کئے گئے،جو افراددرست اور تسلی بخش کوائف پیش نہ کر سکے، انہیں حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق زیرحراست مشتبہ افرادکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔