قندیل بلوچ کیس کی 26روز میں بھی تفتیش مکمل نہ ہو سکی

ملتان(ڈیلی خبر)ملتان میں 15جولائی کواپنے ہی بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی تفتیش 26 روز گزر جانے کے بعد بھی مکمل نہیں ہو سکی ہے۔قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت نے جیل بھیج دیا ہے قندیل بلوچ قتل کیس کی تاحال پولیس کی جانب سے تفتیش کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے اور نہ ہی عدالت میں حتمی چالان پیش کیا گیا ہے۔پولیس کی حالیہ تفتیش مرکزی ملزم اور قندیل کا بھائی وسیم اور اس کے معاون حق نواز سے آگے ہی نہیں بڑھ رہی ہے۔مفتی قوی سمیت متعد افراد کو اس مقدمہ میں شامل تفتیش تو کیا گیالیکن نہ تو انہیں کلین چٹ دی گئی اور نہ ہی اس واقعہ میں ان کے کردار کا تعین کیا گیا۔