ہولی وڈ اداکارہ کا ماؤں کیلئے پر اثر پیغام

(ویب ڈیسک)سماجی کاموں میں سرگرم اور آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے نے ماؤں کے لیے ایک پر اثر پیغام دیا ہے۔این ہیتھ وے کے ہاں حال ہی میں بچے کی پیدائش ہوئی اور باقی تمام خواتین کی طرح انھیں بھی وزن کم کرنے کے مسائل سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ایک اداکارہ ہونے کی وجہ سے این کو جلد وزن کم کرنے کی ضرورت ہے تاہم انھوں نے سوشل میڈیا پر تمام ماؤں کے لیے ایک حوصلہ بڑھانے والا پیغام دیا۔اداکارہ کا کہنا تھا، ’ماں بننے کے بعد وزن بڑھنے میں کسی قسم کی شرم نہیں، اس میں بھی کوئی شرم نہیں کہ آپ جلدی وزن کم نہیں کرپارہے، اس میں بھی کوئی شرم نہیں کہ آپ کی جینز اب آپ پر فٹ نہ آئے اور آپ اس کا استعمال کسی اور انداز میں کریں، جسم تبدیل ہوتا ہے، یہ سب صرف پیار ہے‘۔یہ پیغام یقیناً خواتین کے لیے بے حد ضروری ہے کیوں کہ اکثر مائیں وزن بڑھنے کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں۔واضح رہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ این ہیتھ وے ڈپریشن میں مبتلا خواتین کی مدد کے لیے بھی سرگرم رہتی ہیں