کرسمس پرمسلمانوں کےلیےسانتاہیٹ پہنناحرام ہےیانہیں؟ علماکرام کیجانب سےجاری فتوےنےہلچل مچادی

جکارتہ (نیوزڈیسک) انڈونیشیا کے علما کی جانب سے فتویٰ جاری کیا گیا ہے کہ کرسمس پر مسلمانوں کے لیے سانتا ہیٹ اور دیگر کرسمس سے متعلق ملبوسات پہننا حرام ہے کیونکہ ہمارے مذہب میں اس کی اجازت نہیں۔انڈونیشی علماء کونسل کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرسمس پر عیسائیوں کو جشن منانے کا حق ہے اور لوگوں کو اسکا احترام کرنا چاہیئے۔ لیکن اس میں شامل نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ حرام ہے۔ اسلام میں اس کی اجازت نہیں جبکہ مسلمانوں کے لیے سانتا ہیٹ اور دیگر کرسمس سے متعلق ملبوسات پہننا حرام قرار دیا گیا ہے ۔فتوے میں علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر نگرانی کرے اور ایسے کاروباری افراد کو گرفتار کرکے سزائیں دے۔ جو مسلمانوں کو کرسمس سے متعلق لباس پہننے پر اکساتے ہیں یا مجبور کرتے ہیں۔