ہالی ووڈفلم”سپائیڈر مین، ہوم کمنگ“کی دلچسپ جھلکیاں جاری
Banner

نیو یارک(ڈیلی خبر) ہالی ووڈ فلم “سپائیڈر مین” ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے ، مارول کامکس کی سپائیڈرمین فرنچائز کی نئی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم” سپائیڈر مین؛ہوم کمنگ“ کی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلم آئندہ سال سونی پکچرز کے تحت7جولائی کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔ کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھومتی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر/ سپائیڈرمین مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوںگے ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میںآئرن مین کا کردار رابرٹ ڈاونی جونیئر جبکہ مائیکل کیٹن،میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایااورٹونی ریولوری شامل ہیں۔