نشریات کے دوران نیوز اینکر کے ہاں بچے کی پیدائش

لاہور (ویب ڈیسک):امریکی ٹی وی چینل ’ این بی سی ‘ کے نیو یارک کے مقامی ٹی وی چینل ’نیوز4 ‘ کی نیوز اینکر نتالیہ پسکوریلا حمل کے آخر ی ایام کے دوران بھی معمول کے مطابق اپنا پروگرام کر رہی تھی کہ اچانک انہیں شدید تکلیف کے باعث وقفہ لینا پڑ گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این بی سی نے اپنی خبر کے دوران بتایا کہ گزشتہ ماہ 27ستمبر کو معمول کے پروگرام کے دوران وقفے کے بعد نتالیہ پسکوریلا نے پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور ٹیم کے دیگر ارکان کو صورتحال سے اگاہ کیا جس کے باعث ٹیم کے عملے نے نیوز اینکر کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا

اور جہاں 13گھنٹے بعد انہوں نے بیٹے کو جنم دیا ۔حمل کے آخری دنوں کے دوران بھی صحافتی ذمہ داریاں نبھانے پر دنیا بھر سے نتالیہ پسکوریلا کی تعریفیں کی جا رہی ہیں ۔اس نے اپنے نیوز چینل سمیت تمام افراد کاشکریہ ادا کیا ۔