اداکارہ جنیفر لارنس نے اپنی عمر سے 21سال بڑے ڈیرن ارونسفکی سے شادی کا فیصلہ کر لیا

لاس اینجلس (ڈیلی خبر)ٹی وی اور فلم سلسلے ہنگر گیمزسے شہرت حاصل کرنے والی ہالی وڈ اداکارہ جنیفر لارنس نے اپنی عمر سے 21سال بڑے ڈیرن ارونسفکی سے شادی کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنیفر نے ایک ٹی وی شو میں اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ اداکاری سے 2 سال کی بریک لیں گی جس دوران ان کاشادی کا ارادہ ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ اور ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاضہ لینے والی جینفر سے ان کا منگیتر عمر میں 21سال بڑا ہے۔دونوں کی پہلی ملاقات فلممدرکے سیٹ پر ہوئی جس کے ہدایتکار 48 سالہ ارونسفکی تھے۔جنیفر کے ان سے قبل اداکارہ گینتھ پالٹرو کے سابق شوہر کرس مارٹن کے ساتھ لمبا عرصہ معاشقہ رہا جبکہ ارونسفکی اداکارہ ریچل ویز کے ساتھ رہے جن سے ان کا11 سال کا بیٹا بھی ہے۔ذرائع کے مطابق جنیفر ان دنوں شادی کی تاریخ طے کرنے کے لئے صلاح و مشورے کر رہی ہیں،وہ اور ان کے منگیتر دھوم دھام سے شادی کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔واضح رہے کہ خوبرو 27 سالہ جینفر لارنس کی فلمبلیک سوانکے ڈائریکٹر ڈیرن ارونسفکی سے گزشتہ ایک سال سے دوستی چل رہی تھی اور چند ماہ قبل انھوں نے خاموشی سے منگنی بھی کی تھی