پاکستان آکر کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، مراکشی اداکارہ عمار دھامنی

لاہور(ڈیلی خبر) مراکش سے تعلق رکھنے والی خوبرواداکارہ وگلوکارہ وائم عماردھامنی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اوریہاں آکر کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔وائم عمار دھامنی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اوریہاں آکر کام کرنے کا تجربہ بہت اچھارہا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے کیرئیرکا آغازمراکش سے بطور میزبان کیا تھا۔ ویسے تو مجھے بچپن سے ہی بننے، سنورنے کا شوق تھااورمیں شوبزکوہی اپنا کیرئیر بنانا چاہتی تھی لیکن اس سے قبل میں نے انجینئرنگ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے

کے بعد باقاعدہ طورپر شوبزانڈسٹری میں کام شروع کیا۔ میزبانی کرتے ہوئے مجھے اداکاری کی آفرزشروع ہوئی تومیں نے پہلے اداکاری کی تربیت حاصل کی اوراسی طرح گلوکاری کی بھی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔اداکارہ نے کہا کہ میں خود کوبہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرے کام کو بہت سراہاگیا اورتھوڑے ہی عرصے میں میرا شمارمڈل ایسٹ کے سپراسٹارزمیں ہونے لگا۔ اس دوران میرے کچھ دوستوں نے مشورہ دیا کہ مجھے بالی ووڈ کے لیے کام کرنا چاہیے۔ کیونکہ اکثر بالی ووڈاسٹارز شوٹنگ کے لیے یا پھرپروگراموں میں پرفارم کرنے کے لیے دبئی آتے تھے توان سے ملاقات ہوتی رہتی تھی۔ جس کی وجہسے مجھے بالی ووڈتک رسائی میں مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔عمار دھامنی نے کہا کہ پاکستانی فلم میں کام کا تجربہ بھی بہت شانداررہا۔ شہزاد رفیق جیسے منجھے ہوئے ہدایتکاراورشان جیسے ورسٹائل ہیرونے میری فنکارانہ صلاحیتوں کو خوب نکھارا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے فلم کی کہانی اوراپنےکردار کو دیکھتے ہوئے کام کرنے کی حامی بھرلی اورپھروہاں جس طرح کا ماحول میسرآیا، اس کوکبھی نہیں بھلا سکتی۔وائم عمار دھامنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی توکوئی کمی نہیں ہے، بس تھوڑی سی توجہ سے کام کیا جائے توپاکستانی دنیا کے ہرکونے میں اپناکام متعارف کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔