ہائی کورٹ :بہاﺅ الدین ذکریا یورنیورسٹی لاہور کیمپس سے ملتان کیمپس جانے والے طلبا کی کلاسز جلد شروع کرنے کا حکم
Banner

لاہور(ڈیلی خبر)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے بہاﺅ الدین ذکریا یورنیورسٹی لاہور کیمپس سے ملتان کیمپس جانے والے طلبا کی کلاسز جلد شروع کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے متعلقہ سیکرٹری تعلیم پنجاب کو طلب کر لیاہے۔درخواست گزار عثمان وغیرہ کی درخواست کی سماعت کے موقع پر عدالتی احکامات پر بہاو ¿ الدین ذکریا ملتان کیمپس کے وائس چانسلر طاہر امین پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ لاہور کیمپس کے 2400طلبا کوملتان کیمپس میں داخلہ دے دیا گیا15جنوری سے کلاسز شروع کرنا چاہتے تھے تاہم،عدالتی معاملات کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکے۔جس پر فاضل عدالت نے قرار دیا کہ معاملہ طلبا کے مستقبل کا ہے، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے جو دو سال تک آپ بچوںکے مستقبل سے کھیلتے رہے اور آپ کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔اس سے قبل درخواست گزار لاہور کیمپس کے طلبا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے والدین لاہور میں رہتے ہیں وہ ملتان نہیں جا سکتے ،انہیںکسی اور یونیورسٹی میں داخلے کے لئے این او سی جاری کیا جائے۔اس کیس کی مزید سماعت 5جنوری کو ہوگی۔