آج سے پنجاب ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات
Banner

اسلام آباد (ڈیلی خبر ) محکمہ موسمیات نے آج سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 24گھنٹوںکے دوران بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن)، فاٹا، راولپنڈی، گوجرنوالہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔اس کے علاوہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن)،کوئٹہ، ژوب ڈویژن، خیبرپختونخوا ،فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی اورپنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش بالائی خیبرپختونخواہ: دیر49، لوئر دیر 42،سیدوشریف 38، مالم جبہ36،کالام 31،پٹن 26 ، چترال19،بالاکوٹ، میرکھانی12، پاراچنار، دروش11،چراٹ،ایپٹ آباد 04، رسالپور 02، پشاور01، کشمیر: مظفرآباد 09، گڑھی دوپٹہ04، کوٹلی 01، پنجاب: مری 03،اسلام آباد، راولپنڈی میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مالم جبہ میں 18، کالام 14،دیر 01 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: گلگت بلتستان(سکردو منفی09، گوپس منفی05، پاراچنار منفی04، بگروٹ منفی03، ہنزہ منفی01)، بالائی خیبرپختونخواہ (دیر،مالم جبہ منفی02، کالام منفی01)، شمالی بلوچستان (قلات منفی01) ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔