پیراڈائز لیکس ،امریکی گلورکارہ میڈونااور پاپ سنگر بونو کا نام بھی منظر عام پر آگیا

نیویارک (ڈیلی خبر) پیراڈائز لیکس کی جاری کردہ دستاویزات میں امریکی گلورکارہ میڈونااور پاپ سنگر بونو کا نابھی منظر عام پر آگیا ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی جے کے ڈائریکٹر جیررڈ رائل نے پیراڈائز لیکس کی دستاویزات جاری کی ہیں ، جس میں دنیا کی معروف شخصیات اور کمپنیوں کے نام شامل ہیں۔ پیراڈائز لیکسمیں ایک کروڑ 34 لاکھ دستاویزات میں 180 ممالک کی 25 ہزار سے زائد کمپنیاں، ٹرسٹ اور فنڈز کا ڈیٹا شامل ہے۔دستاویزات کے مطابق امریکہ کی معروف گلوکارہمیڈونا اور ایک پاپ سنگر بونو کا نام بھی آف شور کمپنیاں قائم کرنے والوں کی فہرست

میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ ان کے علاوہ پاکستان کے سابق وزیراعظمشوکت عزیز، بوظہبی کے امیر خلیفہ بن زید السلطان النہیان، قطر کے سابق وزیراعظم حماد بن جاسم الثانی،سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز،شامی صدر بشاالاسد کے کزن اورسابق سعودی ولی عہد محمد بن نائف کا نام بھی سامنے آچکا ہے۔