خوف سے بھرپورفلم ’ڈونٹ ناک ٹوائس‘کا پہلا ٹریلر جاری

نیو یارک(ڈیلی خبر) ہالی وڈ کی نئی خوف اور دہشت سے بھرپور فلم’ڈونٹ ناک ٹوائس‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ،ریڈ اینڈ بلیک فلمز کے تحت رواں سال سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی تاہم حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کیرا ڈوگ جیمز کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے خطرناک اور پر اسرارواقعات کے گرد گھومتی ہے، جب ہزاروں سال کی چڑیل گھر سے لاپتہ ہو جانے والی ایک لڑکی کو اپنے قبضے میں لے لیتی ہے اورپھر یہ لڑکی گھر لوٹ کر اپنی فیملی کی جان کی دشمن بن جاتی ہے۔نک میرن اور کلیئر مورسم کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہالی وڈ اداکارکیٹی سیکوف، لوسی بینٹون، جیویر بوٹیٹ، نک مورن، جورڈن بولگر، پونے ہاجی موہماندی، رچرڈ میلن، میگن پیروس اورگیبریل ٹرمبل اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو ں گے۔