’یہ چیز ہم سے خریدلیں جب قیامت آئے گی تو یہ آپ کو بچالے گی‘ معروف کمپنی کروڑوں روپے کی ایسی چیز بیچنے لگی کہ خریدنے کیلئے امیر ترین لوگوں کی قطاریں لگ گئیں، ایسا کیا ہے؟ آپ بھی جانئے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے کئی ممالک میں اس وقت باقاعدہ جنگیں جاری ہیں اور درجنوں ملک ایسے ہیں جن کے تعلقات کی کشیدگی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، جس سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ آئے روز تقویت پکڑتا جا رہا ہے۔ بہت سے لوگ اسے دنیا کی آخری اور فیصلہ کن جنگ بھی قرار دے رہے ہیں اورروس اور امریکہ سمیت کئی ممالک کی حکومتوں نے اس ممکنہ تباہ کن جنگ سے بچنے کے لیے زیرزمین بنکرز بھی تیار کرنے شروع کر رکھے ہیں۔ اب ایک امریکی فرم نے ریاست ساﺅتھ ڈیکوٹا میں ایک وسیع و عریض زیرزمین شہر بسانے کا اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو اس قیامت خیز جنگ سے محفوظ رکھنا ہے۔85
یہ چیز زمین سے ٹکرانے والی ہے جس کے بعد کچھ بھی باقی نہ رہے گا‘ سب سے خوفناک تباہی کی پیشنگوئی منظر عام پر
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ شہر ساﺅتھ ڈیکوٹا کے جنوب مغرب میں 9مربع میل کے علاقے پر محیط ہو گا جس میں کمپنی کی طرف سے یہاں کمیونٹی سکول، چرچ، پارک اور شوٹنگ رینج بنائی جائے گی جبکہ رہائشی بنکرز یہاں جگہ خریدنے والوں کو خود تعمیر کرنے ہوں گے۔کمپنی کے مطابق یہاں 575زیرزمین بنکرز بنائے جائیں گے اور ان میں سے ہر بنکر26فٹ چوڑا اور 80فٹ لمبا ہو گا جس میں 10سے 20افراد رہائش رکھ سکیں گے۔ اس ایک بنکر کی تعمیر پر 25ہزار ڈالر (تقریباً 25 لاکھ روپے) خرچ آئے گا۔ اس کی دیواریں کنکریٹ اور سٹیل کی بنائی جائیں گی۔86878889929093