چین نے پاکستان کو ایسی چیز دیدی جس کی سب سے زیادہ ضرورت بھارت کو تھی

کراچی (نیوزڈیسک)چین سے کچرا اٹھانے والی مشینری کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سے وزیر بلدیات جام خان شورو کی ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ چین سے کچرا اٹھانے والی مشینری کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، مشینری میں 200 چھوٹی کچرا اٹھانے والی گاڑیاں شامل ہیں جبکہ بڑی تعداد میں پلاسٹک اور ڈسٹ بن بھی شامل ہیں۔جام خان شورو نے بتایا کہ چینی کمپنی کے لوگپورٹ سے مشینری کلیئر کراررہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیربلدیات کو ہدایت کی کہ مشینری جلد کلیئر ہونی چاہیے ، میں چاہتا ہوں کہ شہر سے تین ہفتے میں کچرا اٹھانے کا کام شروع ہوجائے۔خیال رہے کہ کچرا اٹھانے والے ٹرکوں پر چین میں ہی کراچی کے علاقوں کے نام لکھ دیے گئے، ٹرکوں پر’’آئیں ہاتھ ملائیں، صاف اور صحتمند سندھ کیلیے’’ لکھا گیا ہے جبکہ مشینری پر چینی کمپنی ووزینگ اور سالڈ ویسٹ کے لوگو بھی بنائے گئے ہیں