ملک بھرمیں سردی کی شدید لہر،کراچی والوں کی موجیں لگ گئیں تفصیلات اس خبرمیں
Banner

کراچی (ویب ڈیسک) ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اورکہیں کہیں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پارا چنار اور دیگر مقامات پر سردی شدید ہوگئی ہے جبکہ اسکردوکا کم سے کم درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری تک پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دوسرے علاقوں کا جائزہ لیاجائے تو گوپس میں درجہ حرارت منفی چھ ریکارڈ کیا گیا۔ متعدد علاقوں کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔پشاور، سرگودھا اور سندھ کے ضلع بدین میں پھر دھند نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔پارہ چنار میں درجہ حرارت منفی پانچ اوراسلام آباد و لاہور میں نو، پشاور میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سندھ اور خاص طور سے کراچی کا ذکر کریں تویہاں کوئٹہ کی سرد ہوا چل پڑی ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت کم ہوگیا ہے ۔کراچی میں اس کا خوشگوار اثر یہ ہے کہ یہاں بھی درجہ حرارت 30 سے پھسل کر پندرہ اور بارہ تک گر گیا جو کراچی والوں کیلئے کافی ہی نہیں، اضافی بھی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج صبح کے اوقات میں ہلکی سردی پڑے گی جبکہ مجموعی طور ہر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہےجس کی وجہ سے رات کے وقت شہر کا درجہ حرارت گیارہ تک جانے کا امکان ہے۔شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے ہیں کیونکہ انہوں نے گرم ملبوسات کی خریداری پر جو اخراجات کئے تھے، وہ اب کام آرہے ہیں۔سردی کی خوشی، صبح کی نسبت شام ڈھلنے کے بعد زیادہ نمایاں ہوتی ہے، جب شہری اس برائے نام سردی کے توڑ کیلئے ڈرائی فروٹ کی تلاش میں نکلتے ہیں۔معاملہ صرف سوندی سوندی مونگ پھلی تک محدود نہیں، اس موسم میں کراچی والے کہیں گرما گرم کستوری دودھ کے مزے لیتے ہیں۔تو کہیں فرائی مچھلی سے خوف انصاف کرتے ہیں