لاہور سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،کہیں کہیں ژالہ باری،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی خوشخبری سنادی

لاہور(ڈیلی خبر)لاہور سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،کہیں کہیں ژالہ باری،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی ہے۔لاہور سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،کہیں کہیں تو ژالہ باری بھی ہوئی ہے،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی ہے جس سے شہریوں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل کھلا اٹھے ہیں۔لاہور کے مختلف علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش جاری ہے،کہیں کہیں تو ژالہ باری بھی ہوئی ہے،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے،لاہوریوں نے گھر بیٹھنے کے بجائے ریستو رانوں کا رخ کرلیا ہے جہاں جہاں گرم گرم کھانوں اور مشروبات سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پارا چنار اور دیگر مقامات پر سردی شدید ہوگئی ہے جبکہ اسکردوکا کم سے کم درجہ حرارت منفی8 ڈگری تک پہنچ گیا، گوپس میں درجہ حرارت منفی چھ ریکارڈ کیا گیا۔ متعدد علاقوں کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔پشاور، سرگودھا اور سندھ کے ضلع بدین میں پھر دھند نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔پارہ چنار میں درجہ حرارت منفی پانچ اوراسلام آباد و لاہور میں نو، پشاور میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی سردی پڑے گی جبکہ مجموعی طور ہر موسم خشک رہنے کا امکان ہے،ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے رات کے وقت شہر کا درجہ حرارت گیارہ تک جانے کا امکان ہے۔سردی کی خوشی، صبح کی نسبت شام ڈھلنے کے بعد زیادہ نمایاں ہوتی ہے، جب شہری اس برائے نام سردی کے توڑ کیلئے ڈرائی فروٹ کی تلاش میں نکلتے ہیں۔
معاملہ صرف سوندی سوندی مونگ پھلی تک محدود نہیں، اس موسم میں کراچی والے کہیں گرما گرم کستوری دودھ کے مزے لیتے ہیں۔تو کہیں فرائی مچھلی سے خوف انصاف کرتے ہیں۔