کیا آپ ان دونوں لڑکیوں کا آپس میں رشتہ بتا سکتے ہیں، جواب آپ کو بے حد حیران کردے گا

لندن (نیوز ڈیسک)اکثر لڑکیاں بچپن میں خواہش کرتی ہیں کہ بڑی ہوکر اپنی ماں جیسی نظر آئیں، لیکن نیٹلی اور جاسمین نامی برطانوی لڑکیوں کی یہ خواہش تو ایسی پوری ہوئی کہ جوان ہوئیں تو ان میں اور ان کی ماں میں فرق کرنا ہی تقریباً ناممکن ہوگیا ہےمیل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ان کی والدہ مسز وارڈل کی عمر 45سال ہے لیکن وہ اس قدر نوجوان اور تروتازہ نظر آتی ہیں کہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھڑی ہوں تو تینوں کی عمر میں فرق بتانا مشکل ہوجاتا ہے۔ مسز وارڈل اور ان کی بیٹیاں جہاں بھی اکٹھی جاتی ہیں ہر کوئی انہیں بہنیں سمجھ لیتا ہے۔ انٹرنیٹ پر ان کی ایک تصویر سامنے آنے کے بعد تو گویا یہ ایک دلچسپ پہیلی بن گئی ہے۔ اکثر انٹرنیٹ صارفین یہ بتانے میں کامیاب نہیں ہو پاتے کہ ان میں سے ماں کون ہے اور بیٹیاں کون ہیں۔ کیا آپ اس پہیلی کو بوجھ سکتے ہیں؟