چین میں یہ مزدور سڑک کے اوپر رنگ برنگے کمبل کیوں بچھا رہا ہے؟ وجہ ایسی کہ آپ بھی چینیوں کو داد دیں گے‎‎

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمیں سردی لگے تو گرم کپڑے پہنتے ہیں یا کمبل میں گھس جاتے ہیں، لیکن چین میں تعمیراتی مزدوروں نے ایک سڑک کو سردی سے بچانے کے لیے اس پر 100سے زائد گرم کمبل ڈال دیئے ہیں۔ اس منظر کی تصویریں انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ہیں جہاں یہ کثیر تعداد میں صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سڑک پر کمبل ڈالنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ روڈ نئی تعمیر کی گئی ہے۔ سردی کے باعث اس میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ ہے جس سے یہ کمزور ہو جائے گی۔
59

چنانچہ کاریگروں نے اسے گرم رکھنے کے لیے اس پر رنگ برنگے کمبل ڈال دیئے ہیں تاکہ اس کی تارکول اور کنکریٹ گرم رہے اور سڑک کی مضبوطی میں اضافہ ہو۔ کاریگروں کا یہ انوکھا عمل چینی صوبے شین ڈونگ کے شہر جینان میں دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سڑک 2لاکھ سکوائر میٹر پر محیط ہے جس پر 100سے زائد کمبل ڈالے گئے ہیں جوتصاویر میں ایک خوبصورت نظارہ دے رہے ہیں۔