پاکستان میں واٹس ایپ پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سرکاری اداروں میں واٹس ایپ، ای میل اور اس قسم کے دیگر ذرائع سے سرکاری اور اہم معلومات کے تبادلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ ایک اعلامیہ کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا , تمام ملازم حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی بھی جائے گی ۔