میرا نے 14 اگست کے دن شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

لاہور(ڈیلی خبر): فلم اسٹار میرا نے شادی کے لیے14اگست کے دن کے انتخاب کی خواہش کا اظہار کردیا۔فلم اسٹار میرا نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ رواں سال شادی کرلوں، جس کے لیے میری والدہ نے کچھ رشتے بھی دیکھے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں یہ بھی چاہتی ہوں اگر کوئی اچھا رشتہ مل جائے تو میں شادی کے لیے قیام پاکستان کے دن کا انتخاب کروں تاکہ میں اپنی شادی کے دن کو بھی ہمیشہ کے لیے یادگار بنا سکوں۔