اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان حقیقی زندگی میں ہمسفر بن گئے

کراچی (ڈیلی خبر )پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے مشہور اداکار منیب بٹ اور اداکارہ ایمن خان حقیقی زندگی میں ہمسفر بن گئے ۔دونوں سپر سٹارز نے بزرگوں کی دعاﺅں اور چاہنے والوں کے پیار کے سائے میں منگنی کی انگوٹھیاں ایک دوسرے کو پہنائیں جس کے بعد معروف جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا ۔

39
اس سے قبل ایمن خان کی والدہ کی جانب سے دونوں کے رشتے کی بات منظر عام پر آئی تھی، قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ ہونے والی اس تقریب میں ڈوھلکی کا بھی تڑکا لگایا گیا تھا۔ خوبصورت جوڑے کے ہلکے پھلے رقص نے محفل کو دو آتشہ کردیا۔تقریب میں موجود مہمانوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور جوڑے کے ساتھ نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔40