آج کہاں بارش اور برف باری ہو گی ..محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Banner

اسلام آباد (ڈیلی خبر ) محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری ا مکان ہے۔اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید 3 سے 4 روز جاری رہنے کاامکان ہے۔
ترجمان محمد فاروق کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 3 سے 4 روز کے دوران رات کے درجہ حرارت میں مزید 04 ڈگری کمی اور کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے تاہم آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں کورا پڑنے کی بھی توقع ہے۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب،خیبر پختو نخوا کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہاتاہم سیالکوٹ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ پنجاب اور کے میدانی علاقے اور سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب:سیالکوٹ(ایئرپورٹ )01۔کشمیر: راولاکوٹ 02،کوٹلی 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔مری 03، راولاکوٹ میں 01 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:کالام منفی 14، سکردو منفی 11، کوئٹہ، قلات منفی 10،راولاکوٹ منفی 08، گوپس، استور منفی 07،مری، دیر دالبندین منفی 06، مالم جبہ، پارہ چنار منفی05 ، چترال، بگروٹ، دروش، کاکول منفی 04 ڑوب ،گلگت منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے