مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی ہے، شہبازشریف

لاہور(ڈیلی خبر): وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا ایجنڈا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بارمنصوبوں کو تیز رفتاری اور شفافیت سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا ایجنڈا ہے، عوام نے ووٹ کی طاقت سے ان شکست خوردہ عناصرکا محاسبہ کیا ہے جو ترقی اور خوشحالی کے سفر کا دھڑن تختہ کرنا چاہتے تھے اوراسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔