ضرب عضب سے کامیابیاں ملیں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں حکومت ناکام ہوئی: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ( پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے کامیابیاں ملنے کا اعتراف کرتے ہیں لیکن حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کر سکی۔میری کوئی کمپنی نہیں، فاضل جج کے ریمارکس ”شائد رحمان ملک کا نام پانامہ لیکس میں ہے“ سے دکھ ہوا: رحمان ملک تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اعتراف کرتے ہیں آپریشن ضرب عضب سے کامیابیاں ملیں لیکن نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں حکومت کو کامیاب نہیں ہوئی اور اس سے متعلق حکومتی موقف میں ابہام ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مشروط اجازت دی گئی تھی لیکن حکومت اصلاحات کرنے میں ناکام رہی ہے اور 2 سال میں کوئی بھی اصلاح نہیں کی جا سکتی ہے۔