الطاف حسین، فاروق ستار اور عامرلیاقت سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Banner

کراچی (ویب ڈیسک) پولیس نے اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاﺅسز پر عملے کے مزید 3 چالان عدالت میں جمع کرادئیے، تھانہ سپر ہائی وے، ملیر سٹی اور سٹیل مل کے تفتیشی افسران نے اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاﺅسز پر حملے کرنے کے الزام میں مفرور ایم کیو ایم بانی الطاف حسین، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار اور عامر لیاقت حسین سمیت دیگر کے خلاف 3 مقدمات کے چالان انسدا دہشتگردی کی عدالت میں جمع کرائے۔ ایم کیو ایم بانی الطاف حسین، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، عامر لیاقت حسین، خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر کو ضابطہ فوجداری کی ایک 512 کے تحت مفرور قرار دیا گیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور، کنور نوید جمیل اور شاہد پاشا کی گرفتاری ظاہر کی ہے، عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم بانی الطاف حسین، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور عامر لیاقت حسین دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مفرور ملزمان کو 19 جنوری تک گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔