کیاآپ کو معلوم ہے کہ ٹریڈمل کس مقصد کے لئے ایجاد کی گئی؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گااور آپ اس سے دور بھاگیں گے

لندن(نیوزڈیسک) آج کل لوگ بہت شوق سے ٹریڈ مل استعمال کرتے ہیں اور اس کا مقصد وزن کم کرنے کے ساتھ اپنے آپ کو چاک وچوبند اور خوبصورت بنانا ہوتا ہے لیکن آپ کے لئے یہ بات حیران کن ہوگی کہ ٹریڈ مل اصل میں قیدیوں سے بھاری اور مشقت والا کام لینے کے لئے بنائی گئی تھی۔اس دور میں بنائی گئی ٹریڈ مل کو اس طرح بنایا گیا تھا کہ اس کو چلانے سے مکئی کو پیسا جاتا تھا یا کنویں سے پانی نکالا جاتا تھا۔یہ لکڑی سے بنائی گئی تھی اور اس کے گرد دھاتی فریم بھی موجود تھا۔اس کی چوڑائی تقریباً6فٹ تھی اور جب قیدی اس کے ایک پہیے پر پاﺅںرکھتا تھاتو دوسرا قدم خودبخود اس کے سامنے آجاتا تھا اور اسے یہ بھی چلانا پڑتا تھا۔قیدی کو دن میں چھ گھنٹے ٹریڈ مل چلانی ہوتی تھی اور ہر 15منٹ بعد اسے پانچ منٹ کا وقفہ دیا جاتا تھابرطانیہ میں وکٹوریا دور میں بنائی گئی اس ٹریڈ مل کو جیل میں رکھا گیا تھا اور اسے 1818ءمیں برطانوی انجینئر ویلیم کیوبیٹ نے بنایا تھا۔اس سے قبل دو بندوں کے چلانے والی ٹریڈ مل متعارف ہوچکی تھی لیکن ویلیم نے یہ مشاہدہ کیااس طریقے سے قیدی بے کار بیٹھے رہتے ہیں لہذا ضروری ہے کہ انہیں انڈسٹری میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بتانے کے ساتھ ٹرین کیا جائے۔برطانیہ کے 1865ءکے پریسن ایکٹ کے مطابق بامشقت قید کی سزا پانے والے قیدی کو کم از کم تین ماہ ایسی جیل میں رہنا ہوتا تھاجہاں اسے ٹریڈ مل چلانی ہوتی تھی۔1895ءتک برطانیہ کی مختلف جیلوں میں 39ٹریڈ ملز موجود تھیں۔اسی طرح امریکہ میں بھی 1822ءمیں ٹریڈ مل بطور سزا لگائی گئی تھی ۔