تحقیق میں چینی کا ایسا نقصان سامنے آگیا کہ آپ اسے ہاتھ لگانے سے بھی گھبرائیں گے

نیویارک(نیوزڈیسک) اپنے کھانے پینے کی روٹین میں ہمیں یہ علم ہی نہیں ہوپاتا کہ ہم کیا چیز زیادہ کھانے لگے ہیں اور ایسا ہی کچھ چینی کے استعمال میں بھی کیا جاتا ہے۔ہم لاعلمی میں اتنی زیادہ چینی کھاجاتے ہیں جس کا منفی اثر ہماری صحت پر پڑتا ہے اور ہمیں علم بھی نہیں ہوپاتا۔ آئیے آپ کو ایسی علامات بتاتے ہیں جن سے یہ بات ظاہر ہوگی کہ آپ چینی کا استعمال زیادہ کررہے ہیں۔
کمزوری اور نقاہت
اگر آپ مستقل نقاہت اور کمزوری کا شکار رہنے لگے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں کیونکہ یہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ بہت زیادہ چینی استعمال کررہے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کاربوہائیڈریٹس والے کھانے استعمال کرکے آپ کو فوراًتوانائی ملتی ہے لیکن یہ وقتی ہوتا ہے اور کچھ دیر بعد اس کے نقصانات سامنے آنے لگتے ہیں۔ سارا دن تھکاوٹ کا شکار رہنے کی صورت میں آپ کو اپنے کھانے کی روٹین پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔
بار بار سردی اور زکام
اگر آپ زیادہ بیمار رہنے لگے ہیں اور یہ فریکیونسی بڑھ گئی ہے تو یہ بھی اس بان کی نشانی ہے کہ آپ چینی زیادہ استعمال کررہے ہیں۔ زیادہ چینی کھانے سے مختلف طرح کے وائرس آپ کے اردگرد منڈلاتے رہتے ہیں اور مدافعتی نظام کو کمزور پاکر حملہ آور ہوجاتے ہیں اور آپ کو زکام، فلو اور اس طرح کی بیماریوں میں مبتلاکردیتے ہیں۔
ذہنی تناﺅ
زیادہ چینی نہ صرف آپ کوجسمانی طورپرنقصان پہنچاتی ہے بلکہ یہ آپ کو دماغی طور پر بھی مفلوج کرتی ہے۔ جو لوگ زیادہ چینی کھاتے ہیں ان میں ذہنی تناﺅ اور ڈیپریشن زیادہ ہوتا ہے۔ چینی کی وجہ سے فوراًملنے والی توانائی جب ختم ہوتی ہے تو جہاں جسمانی نقاہت ہوتی ہے وہیں ذہنی تناﺅ میں بھی اضافہ ہونے لگتاہے۔ ذہنی تناﺅ کے ساتھ اداسی، سستی اور معاشرتی لاتعلقی بھی ہوسکتی ہے۔
جلد اور پاﺅں کے امراض
چینی کھانے کی وجہ سے جسم میں سوزش ہوتی ہے جو جلدکے مسائل پیدا کرنے کے ساتھ پاﺅں میں بیماری پیدا کرسکتی ہے۔ زیادہ چینی کی وجہ سے جلد میں سوزش، ایگزیما، کیل مہاسے باور خشکی جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین کاکہناہے کہ چینی کی وجہ سے پاﺅں کی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں جس کی وجہ سے پاﺅں کی جلد باریک ہونے کے علاوہ اس میں انفیکشن ہوجاتی ہے۔
وزن کے مسائل
چینی کا سب سے منفی اثرہمارے وزن پر پڑتا ہے جو تیزی سے بڑھنے لگتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ جو لوگ چینی کا استعمال چھوڑ دیتے ہیں ان کے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے اور جولوگ چینی زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔
بلند فشار خون
اکثر کہاجاتا ہے کہ خون میں سوڈیم کی مقدار بڑھنے سے بلڈ پریشر کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے لیکن اب یہ بات بھی تحقیق میں ثابت ہوئی ہے کہ زیادہ چینی کھانے سے بھی یہ مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔2010ءمیں یونیورسٹی آف کولوریڈیو، امریکہ میں 4500بالغوں پر کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ زیادہ چینی کھاتے تھے ان میں بلند فشار خون کا مسئلہ زیادہ درپیش تھا۔