فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 150سے زائد افراد میں سے اب تک صر ف 12دہشت گردوں کو ہی سزا کیوں ہوئی ؟سینئر صحافی نے ایسا انکشا ف کردیا کہ وزیر داخلہ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

اسلام آباد (ڈیلی خبر )سینئر صحافی حامد میر نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 150سے زائد دہشت گردوں میں سے اب تک صرف 12دہشت گردوں کو ہی سزا دینے کا ذمہ دار وزارت داخلہ کو قرار دے دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک “میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے 160سے زائد دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی لیکن صرف 12دہشت گردوں کو ہی سزا دی گئی ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اکثر دہشت گردوں کو پھانسی اس لیے نہیں ہوئی کہ ان کی رحمل کی اپیلیں وزارت داخلہ میں جا کر رک جاتی ہیں ۔حامد میر نے کہا کہ جب رحم کی اپیل صدر مملکت کے پاس جاتی ہے تو وہ فوری طور پر اس کو مسترد کردیتے ہیں جس کے باعث سزائے موت پانے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا جاتا ہے ۔