کمر میں درد ہے ، انجیکشن لگوانے کیلئے 2گھنٹے کی مہلت دی جائے : تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کی عدالت سے استدعا
Banner

اسلام آباد (ڈیلی خبر ) پاناما کیس کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے انجیکشن لگوانے کیلئے عدالت سے2گھنٹے کی مہلت مانگ لی جس کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے دلائل کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قائم 5رکنی بینچ پاناما کیس کی سماعت کر رہا ہے جہاں تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کے دلائل جاری تھے جن کے مکمل ہوتے ہی انہوں نے کمر در د کا کہہ کر عدالت سے رخصت طلب کر لی ۔دلائل دیتے ہوئے نعیم بخاری نے عدالت کو بتایا کہ انکی کمر میں درد ہے لہذٰا انہیں انجیکشن لگوانے کیلئے 2گھنٹے کی مہلت دی جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا ۔ انکے دلائل مکمل ہو چکے ہیں اور اب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنے دلائل دے رہے ہیں ۔