سگی ماں کے ساتھ شرمناک کام: معروف ترین پاکستانی گلوکار فرار ہوگئے

لاہور (ویب ڈیسک) معروف گلوکار بلال سعید اور ان کے بھائی رضا سعید کی لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت مسترد کردی ہے جس پر گلوکار بھائی سمیت احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے ہیں ۔معروف گلوکار بلال سعید کی والدہ رخسانہ بیگم نے اپنے دونوں بیٹوں اور ان کی گرل فرینڈ نوشین پر گھر سے زیورات اور نقدی چرانے کا مقدمہ درج کرایا تھا جس کی مالیت 8 کروڑ بتائی گئی ہے۔ جب کہ بیٹوں نے مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کرائی تھی لیکن تفتیش کے لیے بار بار طلب کرنے کےباوجو دحاضر نہ ہونے پر عدالت نے عبوری ضمانت مسترد کردی جس پر گلوگار بلال سعید بھائی سمیت لاہور ہائیکورٹ کےاحاطے سے فرارہوگئے ہیں۔