شرین مزاری سپریم کورٹ پہنچیں تو ان کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ عدالت سے شکایت کر دی ،عدالت نے کیا جواب دیا ؟
Banner

اسلام آباد (ڈیلی خبر )شرین مزاری سپریم کورٹ پہنچیں تو ان کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ عدالت سے شکایت کر دی ،عدالت نے کیا کہا ؟سپریم کورٹ آف پاکستان میں پانا ما لیکس کیس کی سماعت کے دور ان پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے سپریم کورٹ میں نشست نہ ملنے پر ججز سے شکایت کر دی جس پر عدالت نے شکایت کا نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی ۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں نشست نہ ملنے پرپاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے عدالت سے شکوہ کیا کہ کچھ لوگ نشستیں قابو کر لیتے ہیں اور ہمیں عدالت کے باہر بھی کھڑے نہیں ہونے دیا جاتا جس پر عدالت نے کہاکہ آپ کی شکایت کا نوٹس لیں گے۔