گورنرسندھ کاانتقال،پیپلزپارٹی کی جانب سے اچانک بڑا بیان سامنےآگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ‌ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان،سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد،سابق صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی گورنر سندھ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سعید الزماں صدیقی تمام عمر اصولوں پر کاربند رہے، ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قانون وانصاف کے لیے سعید الزماں صدیقی کی گراں قدرخدمات ہیں، انہوں نے انصاف کے لیے اپنے اصولوں پرکبھی سودا نہیں کیا، وہ ایک سچےاور ایماندار انسان تھے، غیر جمہوری عناصر کے خلاف ان کی مزاحمت اور قربانیاں بے مثال ہیں، سعید الزماں صدیقی کی عدلیہ کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔واضح رہے کہ گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں