وزیر داخلہ سندھ کے بھائی کو ہمارے حوالے کیا جائے۔ ڈی جی رینجرز
Banner

کراچی(نیوز ڈیسک) ڈی جی رینجرز نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ سندھ کے بھائی طارق سیال اور اسد کھرل کو رینجرز کے حوالے کیا جائے۔ اس بات کا مطالبہ انہوں نے وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت لاڑکانہ واقعہ کے متعلق اجلاس میں کیا۔ اس وقت اسد کھرل کے فرار کروانے کے واقعہ سے سندھ حکومت اور سندھ رینجرز میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ رینجرز لاڑکانہ واقعہ میں ملوث وزیر داخلہ سندھ انور سیال کے بھائی طارق سیال کو بھی گرفتار کرنا چاہتے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لاڑکانہ کے خلاف کاروایٰ بھی چاہتے ہیں۔