ڈیڑھ گھنٹے میں ثابت کر دوں کہ مریم نواز اپنے والد کی۔۔۔۔۔ ؟؟؟ نواز شریف کے ماضی کے قریبی ساتھی نے ایسا دعویٰ کر ڈالا کہ ملک میں نئی بحث چھڑ گئی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ ڈیڑھ گھنٹے میں ثابت کردیا مریم اپنے باپ نواز شریف کی زیر کفالت ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے سارے ثبوت عدالت میں پیش کردیے ہیں،مریم اپنے باپ نواز شریف کی زیر کفالت ہیں،اس کیس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ میں نے ڈیڑھ گھنٹے کیس میں دلائل دیے،کہا نواز شریف کو عدالت طلب کریں ،نواز شریف کے کاغذات سے ثابت کرنیکی کوشش کی کہ مریم زیر کفالت ہیں ، ڈیڑھے گھنٹے میں وہ کام کردیا ہے جو بڑے وکیل نہیں کرسکے ہیں۔