وزیر اعظم نواز شریف فارغ نہیں ہوں گے، اسد عمر شیخ چلی والی باتیں کر رہے ہیں:رانا ثناءاللہ

اسلام آباد(ڈیلی خبر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پاناما کیس میں فارغ نہیں ہوں گے، اسد عمر شیخ چلی والی باتیں کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام “ندیم ملک لائیو”میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے صرف پاکستان کے عوام کا وقت ضائع کیا اورلوگوں کے ساتھ ظلم کیاہے۔پی ٹی آئی والوں کا کوئی ایک موقف تو ہوتا نہیں ہے، پاناما کیس پر ثبوتوں سے ہٹ کر اخباروں کے تراشوں پر آئے تھے ،اب وزیر اعظم کی تقریروں پر بات کرنے لگ گئے ہیں۔مریم صفدر نہ تو نواز شریف کے زیر کفالت ہیں اور نہ ہی آف شور کمپنیوں کی مالکہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنی بنانا کون سا جرم ہے؟ یہ بظاہر ی طور پر کوئی جرم نہیں ہے ۔ پاکستان کے 20کروڑ عوام نے ا گلے الیکشن میں فیصلہ کر دینا ہے کہ کون اچھا ہے اور کون جھوٹا ۔