ہم سے نہ تو سعودی حکومت نے رابطہ کیاہے اور نہ ہی راحیل شریف نے، راحیل شریف کو جب آفر ہو گی تو متعلقہ ادارے سے رابطہ کریں گے :خواجہ آصف

اسلام آباد(ڈیلی خبر )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ہم سے نہ تو سعودی حکومت نے رابطہ کیاہے اور نہ ہی راحیل شریف نے اس حوالے سے کوئی درخواست کی ہے ،جب بھی انہیں آفر ہوگی وہ متعلقہ ادارے سے رابطہ کریں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھا کہ انہوں نے جو راحیل شریف سے متعلق پہلے بیان دیا تھا اس وقت ان کے پا س تفصیلات نہیں تھیں اور اسلامی اتحاد سے متعلق مو¿قف سینیٹ میں بتادیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ راحیل شریف سات جنوری کی شام کو عمرے سے واپس آ گئے تھے ،ہم سے نہ سعودی حکومت نے رابطہ کیا نہ ہی راحیل شریف نے، جب بھی انہیں آفر ہوگی وہ متعلقہ ادارے سے رابطہ کرینگے۔