سعید الز مان صدیقی کا انتقال …گورنر سندھ کی تعیناتی کے لیے تین نام سامنے آ گئے

لاہور(ویب ڈیسک) حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے سینئرمسلم لیگی رہنما اور سابق ایم این اے صاحبزادہ شبیر حسن انصاری کو حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں صاحبزادہ شبیر حسن انصاری کی ایک ماہ کے دوران دو ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی اور سینیٹر سلیم ضیاء کا نام بھی فیورٹ ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق صاحبزادہ شبیر حسن انصاری 1974سے مسلم لیگ کے ساتھ سیاست کرتے آ رہے ہیں وہ 1999سے 1997تک حیدر آباد سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے جب وہاں پر مسلم لیگ (ن) کا سیاسی وجود کم ہی دکھائی دیتا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت میاں محمد نواز شریف جلاوطن تھے تو 2005میں ان کا پاکستان کے کسی شہر حیدر آباد میں ٹیلی فونک خطاب کروانے کا کریڈٹ بھی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری کو جاتا ہے اس وقت مسلم لیگ (ن) کی پاکستان میں موجود اعلیٰ قیادت بھی حیدر آباد میں موجود تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ شبیر حسن انصاری کی مسلم لیگ کے لئے دی جانے والی خدمات کے اعتراف میں انہیں گورنر سندھ بنایا جارہا ہے