سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی انتقال کر گئے

پشاور (ویب ڈیسک ) سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی عبدلاکبر خان انتقال کر گئے ۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی کے اسمبلی کے سابق سپیکر اور رکن اسمبلی طویل علالت کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ وہ عارضہ قلب او رمعدے کے مرض میں مبتلا تھے۔خاندانی ذرائع نے انکی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی نمازجنازہ آج سہ پہر 3بجے مردان میں ادا کی جائے گی ۔مرحوم عبدلاکبر خان پانچ مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں