آج عمران خان سے کرسی سے نہیں اٹھا گیا،آج ان کی ’سٹپنی ‘بھی پھٹ گئی:دانیال عزیز

اسلام آباد(ڈیلی خبر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ آج اہم دن تھا لیکن پی ٹی آئی کے وکیل پیش نہیں ہوئے،آج عمران خان کرسی سے نہیں اٹھا گیا۔آج عمران خان کی’ سٹپنی ‘بھی پھٹ گئی ہے ۔جب بھی بریک ہوتا تھا عمران خان کے وکیل باہر نکلتے تھے۔ہمارے وکلاءکو پہلی مرتبہ دلائل دینے کا موقع ملا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اسمبلی میں تقریراورعدالت میں موقف میں کوئی تضادنہیں،ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔عدالت نے تسلیم کیا کہ وزیراعظم کے موقف میں کوئی تضاد نہیں۔پی ٹی آئی قیادت عدالتی کارروائی سے بھاگنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی عدالتی کارروائی کیلئے بہت واویلا مچایا گیا تھا،پی ٹی آئی اس کیس سے متعلق قلابازی کھارہی ہے۔دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم نے عدالت کے سامنے سرینڈر کیاہے جبکہ عمران خان سے سپریم کورٹ پوچھے تو کہتے ہیں کہ یہ آپ کی جیورسڈکشن نہیں ہے۔ثابت ہوا کہ الیکشن بھی چوری نہیں ہوااورکوئی دھاندلی بھی نہیں ہوئی ہے۔رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ عمران خان کے ہر ٹوٹے پھوٹے الزام کا جواب نہیں دیں گے۔مزاحیہ الزامات کنٹینر پر تو چل جاتے ہیں مگر عدالت میں ثبوت پیش کرنا ہونگے۔تحریک انصاف کے موقف میں تضاد واضح ہوگیا ہے