وزیر اعظم خود عدالت آکر ابہام دور کریں : سراج الحق

اسلام آباد (ڈیلی خبر ) جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم خود عدالت آکر ابہام دور کریں کیونکہ اس بات کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے کہ وزیر اعظم خود عدالت آئیں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وکیل نے شواہد کی بجائے الفاظ کا سہارا لیا۔سرکاری وکیل ایک کمزور کیس لڑ رہے ہیں سراج الحق کا مزید کہنا تھاکہ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی عدالت میں دلائل کیساتھ موجود ہے ۔ مخدوم علی کان نے جو دلائل دیے اس میں انہون نے الفاظ کا سہارا لیا ۔