پی ٹی آئی کا ایک اور وکیل بھاگ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کاایک اور وکیل بھاگ گیا ۔ انہو ںنے مزید کہاکہ نعیم بخاری سماعت کے اہم ترین دن پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کی اسٹپنی بھی پھٹ گئی ہے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جاری ہے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کررہا ہےیہاں یہبات بھی قابل ذکر ہے کہ آج سماعت کا آغاز ہوا تو وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل کا آغا ز کیا۔جبکہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری اور سربراہ مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔