کراچی میں امن وامان کے قیام کا مسئلہ،چوہدری نثارنےپیپلز پارٹی پر بجلی گرادی
Banner

اسلام آباد(مانیٹرنگ‌ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کی مدد اور ہرممکنہ معاونت جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے ملاقات کی۔وزیرداخلہ نے نئے ڈی جی رینجرز کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مباکباد دی جب کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے وزیرداخلہ کو کراچی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم میں کمی لانے میں رینجرز کا کلیدی کردار رہا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کو فرائض کی انجام دہی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں مکمل مدد اور ہرممکن معاونت جاری رہے گی۔