ڈرامہ اور فلم رائٹر رخسانہ نور انتقال کرگئیں
Banner

لاہور(ڈیلی خبر) ڈرامہ ,فلم رائٹر ،شاعرہ اور صحافی رخسانہ نور 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، وہ کینسر کے مرض میں مبتلاء تھیں۔رخسانہ نور معروف فلمساز سید نور کی اہلیہ تھیں اور پنجاب یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں وزیٹنگ فیکلٹی میں سکرپٹ رائٹنگ پڑھاتی رہیں ۔ انہوں نے سنگھم اورناگ اور ناگن جیسی فلمیں لکھیں، رخسانہ نور15 سال سے کینسرکےعارضے میں مبتلاتھیں جبکہعلاج کےلیے امریکا بھی گئی تھیں۔ سید نور کے ساتھ ان کی شادی 1984 میں ہوئی تھی۔ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔رخسانہ نے امریکا میں دوران علاج کچھ عرصے اپنی بیٹی کے ساتھ بھی رہائش اختیار کی تھی۔ واضح رہے کہ رخسانہ نور سیدنور کی پہلی بیوی تھی۔ سید نورنے 10 برس قبل فلم سٹار صائمہ سے دوسری شادی کرلی تھی ۔ رخسانہ نور نے سیدنورسے علیحدگی اختیار نہیں کی تھی تاہم وہ اکیلے رہتی تھیں۔