بان کی مون پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش
Banner

نیو یارک( نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیاہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈجیرک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنائو میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے ۔ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل برصغیر کے دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کرانے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی کھلی پیش کش کر رہے ہیں لیکن وہ ثالثی اسی صورت میں کرسکتے ہیں جبکہ ان دونوں متعلقہ فریق اس پر اپنی رضامندی دے دیں اور ثالثی کرانے تیار ہوں۔پاکستان نے اقوام متحدہ کی ثالثی کا خیر مقدم کیاہےواضح رہے کہ قبل ازیں ترجمان دفتر نفیس ذکریا نے ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ یہ اقوام متحدہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاملہ میں مداخلت کرے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی عمل آوری کرانے میں اپنا رول ادا کرے۔