ایران سے پابندیاں ہٹنے تک پاک ایران گیس پائپ لائن بننا ممکن نہیں :شاہد خاقان عباسی
Banner

اسلام آباد(ڈیلی خبر )وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ابھی تک ایران پر پابندیاں پوری طرح نہیں اٹھائی گئیں، مکمل پابندیاں ہٹنے تک ایران پاکستان گیس پائپ لائن بننا ممکن نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ پابندیاں ہٹنے تک اس منصوبے کے لیے پیسے حاصل کرنا ممکن نہیں،اگر منصوبہ شروع ہوا اور پھر پابندی عائد کی گئی تو مسئلہ ہو گا۔