کترینہ نے رنبیرکے ساتھ ’’جگا جاسوس‘‘ کی پروموشن سے صاف انکار کردیا

ممبئی:(ڈیلی خبر) بالی ووڈ میں کترینہ اور رنبیر کے درمیان گہری دوستی کے چرچے سے کون واقف نہیں تھا لیکن پھروقت نے پلٹا کھایا اور دونوں کے درمیان شدید اختلافات کے باعث علیحدگی ہوگئی تاہم اب اداکارہ نے رنبیر کپورکے ساتھ نئی آنے والی فلم جگا جاسوس کی پروموشن کے لیے بھی صاف منع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہوراداکارہ کترینہ کیف اوررنبیر کے درمیان علیحدگی کیا ہوئی توانہیں اپنی نئی آنے والی فلم “جگا جاسوس” میں بھی دلچسپی ختم ہوگئی تھی لیکن ہدایتکارکی محنت اورکوششوں کے بعد فلم تومکمل ہوگئی لیکن اب ایک بڑا مسئلہ ان کے سامنے کھڑا ہوگیا ہے۔کترینہ کیف نے اداکاررنبیرکے ساتھ فلم “جگا جاسوس” کو پروموٹ کرنے کے لیے صاف انکارکردیا ہے تاہم اداکارہ فلم کی پروموشن اکیلے کرنے پرراضی ہیں، کترینہ کے اس فیصلے کے بعد فلم کے ہدایتکاراورپروڈیوسرزشدید پریشانی کا شکارہوگئے ہیں اور انہیں فلم کی باکس آفس پر ناکامی کا ڈر لگنے لگا ہے۔
واضح رہے کہ مختلف حصوں میں فلم ’’جگا جاسوس‘‘ 7 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔